مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے مختلف صوبوں پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ الحدیدہ پر وسیع بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے الحدیدہ کے کمران علاقہ پر کئی بار فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کو دو سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس عرصہ میں سعودی عرب نے 30 ہزارسے زائد یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔
سعودی عرب کی یمن کے مختلف صوبوں پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ الحدیدہ پر وسیع بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید ہوگئے ہیں۔
News ID 1871648
آپ کا تبصرہ